ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انشن کے چھٹے دن انا ہزار کے وزن میں کمی، 11کارکن اسپتال میں داخل

انشن کے چھٹے دن انا ہزار کے وزن میں کمی، 11کارکن اسپتال میں داخل

Thu, 29 Mar 2018 11:20:02    S.O. News Service

نئی دہلی ،28؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)سماجی کارکن انا ہزارے کے انشن کا آج چھٹا دن ہے اور اس دوران اب تک ان کا وزن 5کلو گرام سے زیادہ کم ہوچکا ہے لیکن ان کا جذبہ کم نہیں ہوا ہے۔انا ہزارے نے کہا کہ مجھے اپنی صحت کی پرواہ نہیں ہے میں یہاں ملک کے مفاد کے لئے بیٹھا ہوں اور جب تک ہمارے مطالبات کو پورا کرنے کی سمت میں ٹھوس قدم نہیں اٹھایا جاتا میں انشن ختم نہیں کروں گا۔یہ پوچھے جانے پر کہ اس بار عوام کی کثیر حمایت نہ ملنے پر انا نے کہا کہ اس کی وجہ سے کم از کم ہمارے تحریک میں صرف ملک کے مفاد کی بات سوچنے والے ہی شامل ہوں گے۔اس دوران انا ہزار کے بدعنوانی مخالف تحریک کے کارکنوں نے بات چیت میں کہا کہ انا کے ساتھ بھوک ہڑتال پر بیٹھے 11 لوگوں کی صحت بگڑ جانے کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو دن سے مہاراشٹر کے وزیر ہمارے مطالبات کے معاملے پر مرکزی حکومت کے ساتھ ثالثی کر رہے تھے لیکن اب تک کوئی حل نہیں نکلا ہے۔یہ پوچھے جانے پر کہ کیا کمار وشواس کو اس تحریک میں شامل ہونے کے لئے کہا گیا ہے، کارکن سشیل بھٹ نے کہا کہ انا نے صاف کر دیا ہے کہ کسی بھی سیاسی شخص کو اسٹیج پر جگہ نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہاں اچانک لوگ آرہے ہیں اور 29 مارچ کو ملک بھر سے بڑی تعداد میں کسان موجود ہوں گے۔


Share: